• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کو بھارت کیخلاف لندن مظاہرہ کے حوالے سے لوٹن میں اجلاس

لوٹن (شہزاد علی) مدینہ مسجد اوک روڈ لوٹن میں 5 اگست یوم استحصال اور یوم سیاہ کے موقع پر لندن مارچ کے حوالے سےاجلاس ہوا جس میں حاجی چوہدری محمد قربان، فہیم کیانی، چوہدری محمد شریف، زاہد چوہدری، شوکت بٹ، پروفیسر ممتاز بٹ ، ریاض بٹ کے علاوہ مذہبی شخصیت اکرام باہو، شکور ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس سال بھی 5اگست کو برطانیہ میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے بتایا کہ لوٹن سے ویسٹ بورن روڈ سے 5 اگست کو مظاہرین کو لندن لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا جائے گا، لندن میں بھارت کے سفارت خانے کے باہر 2بجے مارچ کیا جائے گا جس میں لوٹن کے علاوہ برمنگھم اور بعض دیگر جگہوں سے بھی لوگ شریک ہوں گے۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہرعالمی فورم پراٹھایا ہے ،پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے تاہم مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور عالمی سطح پر اسے طاقتور بنانے کیلئےمزید اعلی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید