• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کی کمپنی کی کراچی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈنمارک کی شپنگ کمپنی مرکس کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں ۔ مرکس ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے ، سرمایہ کاری کے اس منصوبے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نےپی این ایس سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈنمارک پاکستانی بندرگاہوں کو ڈیولپ کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط کے لیے وہ رواں ماہ ڈنمارک جائیں گے جب کہ وفاقی کابینہ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایم او یو دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن مرکس اور کے پی ٹی کے مابین ہوگا۔ 

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید