ملتان( سٹاف رپورٹر ) 42سالہ شخص کی گھر میں پراسرار ہلاکت ، کھیت سے بزرگ کی نعش برآمد۔بستی یار والا اڈا صدیق آباد مکان میں محمد شاہداسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا ، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص جاوید احمد کے کرایہ کے مکان میں رہتا تھا ،تین چار روز سے گھر کو تالہ لگاہواتھا ،تعفن بڑھنے سے علاقے والوں نے دروازہ کھولا تو شاہد کی نعش کمرے میں موجود تھی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔ جبکہ مظفرآباد پولیس کو نشتر ٹو ہسپتال کے قریب سے محمد عمران نے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص کی نعش کھیتوں میں موجود ہے، ابتدائی تفتیش میں مذکورہ شخص کی شناخت محمد یار کے نام سے ہوئی جو چار روز سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کی جیب میں نشتر ٹو کی دوائیوں کی پرچیاں موجود تھیں ۔پولیس نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔