ملتان(سٹاف رپورٹر)قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی،پولیس تھانہ صدر ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان محمد نویداور ہدایت مسیح کو گرفتار کر کے امپورٹڈ شراب کی 35 بوتلیں برآمد کرلی۔جلیل آباد پولیس نے نیٹ کیفوں پر چھاپے مارکر نازیبا وڈیو دیکھتے ہوئے ملزمان شعیب ،بابر ، رضوان ، اسماعیل وغیرہ کو قابو کیا۔علاقےشراب کے نشے میں خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم مکینوں نے پکڑ لیا تشددکے بعد حوالہ پولیس کردیا ۔منشیات فروشی کے الزام میں پولیس نے14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیئے۔فائرنگ کرکے زخمی کرنے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ممتازآباد پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔