• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 15پر اغواء کی جھوٹی کال نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ریسکیو 15 پر اغوا ءکی جھوٹی کال نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ پولیس موقع پر پہنچی تو اطلاع کی تصدیق نہ ہو سکی۔ذیشان نے الزام لگایا کہ نور خان نے شہزاد کو اغواء کیا ہوا ہے۔تھانہ آئی نائن کے ایس آئی اذکار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شہزاد نے تھانے میں آ کر بیان دیا کہ نہ ہی میں اغواء ہوا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی نے حبس بجا میں رکھا ۔ ایس آئی کا کہنا تھا کہ ذیشان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
اسلام آباد سے مزید