کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مرکزی رکنِ شوریٰ امیر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے 11 اگست کو ہونے والے اسلام مخالف بیرونی ایجنڈے پر مشتمل اقلیتی حقوق مارچ جو کہ کراچی، اسلام آباد اور سکھر میں انعقاد پزیر ہونے جارہا ہے پر غم و غصہ اور شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ،ناموس رسالت ﷺ اور ختمِ نبوت ﷺ کا قانون صرف اقلتیوں کے لئے نہیں ہے یہ مسلمانوں پر بھی لاگو ہوتا ہے، اقلیتی حقوق مارچ بیرونی ایجنڈے کے تحت کیا جارہا ہے، پاکستان کا آئین اور قانون اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے۔،ہم سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کے اقلیتی حقوق کے نام پر توہینِ رسالت ﷺ اور توہین مذہب کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو فی الفور روکا جائے۔