• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی گراں فروشوں کے خلاف مہم مؤثر بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو اشیا ے خوردونو ش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف جاری مہم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذکریں، کمشنر کراچی آفس نے گراں فروشی کے خلاف جاری مہم کی گزشتہ ایک ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں ماہ جولائی میں بیف، چکن اور نان کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی طور پر شروع کی گئی مہم کی تفصیل بھی جاری کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید