کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے عمارت کے ملبے تلے دبنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی،ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مجوزہ قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے،ایسی صورت حال میں کوتاہی اور غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔