کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں مختلف حادثات میں کمسن بچی اور دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں منی ٹرک کی ٹکر سے 5 سالہ حبیبہ دختر فضل جاں بحق ہوگئی،پولیس نے بتایا کہ بچی کو بلاک اٹھانے والے منی ٹرک نے ٹکرماری اور فرار ہوگیا، لیاری 36 بی کے قریب رکشا الٹنے کے سبب 40 سالہ فرزانہ بی بی زوجہ محمد رمضان دم توڑ گئی، پولیس نے بتایا کہ متوفیہ رکشا میں یو پی موڑ سے جارہی تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی ، کورنگی قیوم آباد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں آسیہ زوجہ محمد علی جاں بحق ہوگئی ،لانڈھی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 3 سالہ حمزہ ولد صفدر جاں بحق ہوگیا ۔