• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ تھانے کے سامنےاحتجاج کے باعث شا رع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہو گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،نیشنل ہائی وے شاہ لطیف کٹ کے سامنے علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،عبدالله گوٹھ کے سامنے علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیاگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید