کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف محقق اور اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے بزم حسینی کے زیر اہتمام خالق دینا ہال میں 8 ویں مجلس سے تعظیم خدا وندی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآ مجید کا سب سے پہلا اور اہم ترین مقصد ا بتلائ یعنی آ زمائش ہے ، اللہ تعا لیٰ انسان کی خدا ترسی ، تقویٰ،فساد سے ا جتناب اور زمین کی تعمیر و اصلاح کی صلاحیت کو جانچنے کے لئے ابتلا کو مقرر فرماتا ہے ،انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی آمائش بھی پیدا کی گئی تاکہ یہ پر کھا جا سکے کہ وہ اللہ کی مرضی کے سامنے کس حد تک ثابت قدم رہتا ہے ،جیسا کہ قرآن مجید میں فرمایا گیا ، بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے ، پس تم بھی اسے دشمن ہی جانو۔