• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند 2 سال کا ذخیرہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک خصوصاً صوبہ بلوچستان میں جاری بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح300 فٹ تک بلند ہوگئی ہے، حالیہ اضافے سے خصوصاً کراچی ضلع غربی کو پانی کی فراہمی میں بہتری ہوگی،ڈیم میں آئندہ 2سال کے لیے پانی ذخیرہ ہوچکا ، جب کہ ڈیم کا اسپیل وے کھلنے میں39 فٹ پانی کی کمی رہ گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید