• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندر، لٹن روڈ، شفیق آباد، مصطفیٰ ٹاؤن و دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹرسے) سندر میں قیصر کے گھر سے 3 لاکھ10ہزار روپے اور دیگر سامان جبکہ ایک کریانہ سٹورمیں دکاندار کویرغمال بناکر دکان کاصفایا کرگئے، لٹن روڈ میں مقبول کے اہل خانہ سے تین لاکھ اور دیگر سامان، شفیق آباد ہ میں عتیق سے1 لاکھ 90ہزار اور دیگر سامان، مصطفی ٹاؤن میں سہیل کے اہل خانہ سے 1 لاکھ50ہزارو دیگر سامان،اکبری گیٹ میں ارشادکے گھر سے1 لاکھ 25ہزارو دیگر سامان،قادری پارک رحمانپورہ میں عمران سے95ہزارو دیگر سامان ، لاری اڈہ میں عمران سے55 ہزار و موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس سے یاسر ،وحدت کالونی سے عطاء اللہ،لٹن روڈ سے وسیم عباس کی گاڑیاں جبکہ ملت پارک سے خرم،اپر مال سے مختار کھوکھر اورنولکھاشاد حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
لاہور سے مزید