ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام استحصال کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیر صوبہ سرحد پنجاب کےمرکز دریا نیلم کے پل پر ملک بھر کے نمائندہ نوجوانوں کی تقریب ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیرو جموں کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر محمد اشرف قریشی نے کی مخدوم محمد جمیل ہاشمی میاں محمد اصف بھٹا محمد منصب نیازی شیخ محمد شہزاد محمد جمال ہاشمی قریشی ملک محمد طاہر محمد ذاکر عباسی محمد علی شہزاد رند نے شرکت کی ۔