• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی مظالم‘ بھارت کے ٹوٹنے کا وقت آچکا‘ مقررین

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے جلسے جلوس ریلیوں کا انعقاد کیا۔ ضلع کونسل راولپنڈی کے سی ای او کامران خان‘ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے سی ای او عمران علی سمیت دیگر تنظیموں نے واک کا اہتمام کیا۔ حریت رہنما یاسین ملک‘ مشعال حسین ملک نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا۔ سید علی گیلانی سمیت یاسین ملک اور دیگر قائدین کو مسلسل قید اور غیر انسانی مظالم روا رکھے جا رہے ہیں۔ اب انڈیا کے ٹوٹنے کا وقت آ چکا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام کمیٹی چوک میں یوم استحصال کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔
اسلام آباد سے مزید