• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای اینڈ پی فرموں نے سی پیک فورس طرز پر سیکورٹی مانگ لی، پی پی ای پی سی اے نے اسحاق ڈار کی قیادت میں کمیٹی کو تجاویز دیدیں

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی ایکسپلوریشن اینڈ پرو ڈکشن فرموں نے سی پیک فورس کی طرز پر اپنی سر گر میوں کے حوالے سے سیکورٹی مانگی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پرو ڈکشن کمپنیز ایسو سی ایشن (پی پی ای پی سی اے) نے اپنے سفارشات اور تجاویز نائب وزیراعظم کی سر براہی میں قائم کمیٹی کو دی ہے ۔ جو گیس سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل اور بھاری گر دشی قرضوں کے حل کی کوئی صورت نکالنے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ تر میم شدہ پیٹرولیم پالیسی کا جلد نفاذ اس کمیٹی کے دائرہ کار میں شامل ہے ۔ تر میم شدہ پالیسی کے تحت ای اینڈ پی کمپنیوں کو35فیصد گیس نجی شعبے کو فروخت کرنے کا اختیار ہوگا ۔ کمیٹی کی زیادہ تو جہ دو طرفہ بنیادوں پر بزنس ٹو بزنس (بی ٹوبی) کے تحت ای اینڈ پی کمپنیوں اور صارفین گیس کے درمیان منتقلیاں ہوں گی ۔

اہم خبریں سے مزید