اوسلو (ناصر اکبر) ناروے میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید نے انجام دیئے۔ سیمینار میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت نارویجن پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کی۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، خالد محمود ، اطہر علی چوہدری، اختر چوہدری ممبرسٹی کونسل موس ماہنور بیگ، ڈپٹی چیئرمین تحریک کشمیر ناروے راجہ مقبول حسین، سابق نارویجن ممبرپارلیمنٹ لارش رائسے اور دیگر نے سیمینار میں خطاب کیا۔ اس موقع پرتقریب میں آئے مہمانوں اور سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن تھا جب ہندوتوا طاقتوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں کو تمام سیاسی، معاشرتی، ثقافتی، اقتصادی، مذہبی و دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ،آزادی کا حق مانگنے والے کشمیری 77سال سے ظلم برادشت کررہے ہیں، یہ وہ ظالمانہ اقدام ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا حق مانگنے والے لاکھوں ، کروڑوں کشمیریوں کے ساتھ پچھلے تقریباً78سال سے ہو رہا ہے سیمینار کے آخر میں عادل منصور نے دعا کرائی۔سیمینار میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران محمد ناصر، ثاقب نثار، پی ٹی آئی ناروے کے صدر حاجی افضال، پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کےچیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ، پاکستان مسلم لیگ ناروے کے صدر شاہد تنویر، جنرل سیکرٹری عادل منصور، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، شیخ طارق محمود، پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز، چوہدری رفاقت علی، چوہدری وسیم شہزاد، حاجی فضل حسین ڈائریکٹر انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ، طیب چوہدری، ادیب و شاعرہ مینا جی، راجہ عاشق حسین ،چوہدری زاہد اسلم سہارا ویلفیئر نے شرکت کی۔