• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و واقعات، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر رپورٹر) بنوری ٹائون مین ٹریفک حادثے میں 22 سالہ فرحان علی ولد ارشاد علی جاں بحق ہوگیا، کورنگی 5 نمبر میمن فائونڈیشن کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 20 سالہ محمد احمد ولد محمد عارف جاں بحق ہوگیا، لیاری ایکسپریس وے آغا خان کالونی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا،فوری طور متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، عمر55 سال کے قریب ہے ، سائٹ ایریا رشید آباد کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18 سالہ جمیل ولد سخی جاں بحق ہوگیا ، سرجانی صائمہ ولاز جامع مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ شعیب ولد نصیر محمدجاں بحق ہوگیا، نیو کراچی سیکٹر 5G راشدیہ مسجد کے قریب واقع گھر کی چھت سے پراسرارطور پر گر کر 55 سالہ اشرف ولد محمد علی جاں بحق ہوگیا ،سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر چنگچی رکشا سے ٹکرا گئی کے نتیجے میں 14سالہ تصور جاں بحق اور اسکا والد 35سالہ منور ولد اسمٰعیل زخمی ہوگیا،حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگیا،نیو کراچی 2 منٹ چورنگی سے 4kچورنگی کی طرف آنے والی سڑک پرتیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 60سالہ شمنی بابو زوجہ منہاج الدین جاں بحق ہوگئی، حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا، علاوہ ازیں پرانا گولیمار ڈاکخانہ عید گاہ گرائونڈ اور کالا گیٹ ندی کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ، شناخت نہیں ہوسکی ،لیاقت آباد کے علاقے لیاقت آباد 10نمبر جامع مسجد شہدا کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید