• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائڈر کے روپ میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا کارندہ گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیو ٹاؤن پولیس نے رائڈر کے روپ میں شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے کارندے امجد خان ولد فضل ربّی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 24جولائی کو تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی غیر قانونی نائن ایم ایم پستول ، ہیلمٹ اور نقدی رقم برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش کراچی کے مختلف علاقوں میں 25سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید