• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ کیس، عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما عدم شواہد پر بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت/جوڈیشل کمپلیکس نے رحمنٰ ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں عدم شواہد پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کردیا،کیس کی سماعت پر عزیر بلوچ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں ، پراسکیوشن کے گواہان کے بیان میں تضاد ہے،پراسیکوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف 2009 میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ، پولیس مقابلے میں رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر ملزمان ہلاک ، عزیر بلوچ و دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،ملزم عزیر بلوچ کی اس کیس میں جنوری 2021 میں گرفتاری ڈالی گئی تھی ، پولیس مقابلے میں عبدالرحمٰن عرف رحمٰن ڈکیت ،نذیر احمد، اورنگزیب اور عقیل ہلاک ہوگئے تھے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید