• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال حج انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی، علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پیغام حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے برعکس اس برس حج انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے حجاج کو فریضہ حج انجام دینے میں قدرے آسانی رہی، انہوں نے امید ظاہر کی وزارت مذہبی امور اس ضمن میں آئندہ برس مزید بہتر امور انجام دے گی، تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض مطہری اور مولانا امداد علی گھلو نے بھی شرکت کی،دیگر مقررین نے عالم اسلام کے باہم متحد ہو کر بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید