• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ثقافت اور اوقاف کے محکموں سے متعلق زمینوں کی تفصیلات طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں محکمہ ثفافت اور اوقاف کی زمینوں اور پارک کیس میں چیف سیکریٹری ، سیکریٹری اوقاف، لوکل گورنمنٹ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف، ڈی جی پارک سمیت دیگر سے 26 اگست تک تفصیلات اور جواب طلب کر لیا ہے ، عدالت نے چیف سیکریٹری کوحکم دیتے ہوئے کہاکہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو زمینوں کی پیمائش کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے جبکہ سیکریٹری اوقاف کوذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، درخواست گذار نے موقف اختیارکیا کہ سندھ میں موہن جودڑو ، بھنبور، کارونجھر، گڈی پت، روہڑی میں ستن جوقبرستان، آمری جوڈور،چوکنڈی سمیت دیگر مزار اور درگاہیں ہیں جن کاشمار تاریخی ورثے میں ہوتا ہے، محکمہ ثفافت اور محکمہ اوقاف کو اندازہ نہیں ان کی کتنی زمین ہے اور اس پر کتنوں کا قبضہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ چیف سیکریٹری اور ثفافت اور اوقاف سیکریٹری سے جواب طلب کیاجائے کہ ثفافتی ورثے کی کتنی زمین ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید