• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکاؤنٹنٹ کا کورس کرنے والے ہیڈ محرران کیلئے تقریب کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاہےکہ کراچی کے تمام پولیس اسٹیشنز میں مالی انتظامات کی دیکھ بھال کے لئے اکاؤنٹ کورس کے تربیت یافتہ ہیڈ محرران کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اکاؤنٹنٹ کا کورس کرنے والے ہیڈ محرران کے لئے منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر انہوں نےسندھ پولیس کے 16 ویں تا 22 ویں بیچ برائے اکاؤنٹنٹ/ہیڈ محرران کے تحت کامیاب ہونیوالے 90 پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز،ٹریننگ، آپریشنز،ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی،ٹریننگ، آئی ٹی،اسٹبلشمنٹ سمیت اے آئی جیز،ایڈمن اور آپریشنز سندھ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد اکاؤنٹنٹ/ہیڈ محرران کے تربیتی کورس/سیشن کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دینے کے جملہ امور و انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تھانوں کا بجٹ مختص اور تقسیم کرنیکا مقصد تھانہ جات کو مالی طور پر خود مختار بنانا اور مؤثر پولیسنگ اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید