کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہےکہ اس وقت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان سب کے پیچھے مبینہ بھارت کا ہاتھ ہے ،یورپی ممالک بھی مبینہ بھارت کو خفیہ فنڈنگ کے ذریعے مستحکم کرنے میں لگے ہوئے ہیں،بنگلہ دیش میں حالات خراب کرنے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے،آج بھارت کے ناپاک عزائم ساری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے،اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اور اس کے اتحادیوں کو کرارا جواب دیا جائے ۔