• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر لڑکوں پر مشتمل متعدد ڈکیت گروہ چلانے والا سرغنہ گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس پولیس نے کم عمر لڑکوں پر مشتمل متعدد ڈکیت گروہ چلانے والے سرغنہ کو ہتھیاروں سمیت گرفتارکر لیا ،پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ کم عمر لڑکوں کو اسلحہ اور شیلٹر بھی فراہم کرتا تھا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم کے 6 رکنی ڈکیت گروہ نے گذشتہ ماہ ڈاکس تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کی جس کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا تھا،گرفتار ملزم کی شناخت بادشاہ خان ولد ولی خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی سعید خان عرف سعیدو ولد دارو خان اور سلمان خان عرف مانے ولد رضا خان پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں،ملزم کے قبضہ سے ایک منی کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید