آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: ایزی پیسہ والے کہتے ہیں1000 روپے اکاؤنٹ میں رکھیں اور اپنا موبائل لوڈ کرنے پر دو سو روپے واپس ملیں گے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:مذکورہ صورت چوں کہ قرض پر نفع کی بنتی ہے، اس لیے ناجائز ہے، آپ نے جو رقم ان کے پاس رکھوائی ہے، وہ قرض ہے، اس پر مشروط نفع حلال نہیں ہے۔