• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی رہائش کو کرائے کی رہائش ظاہر کرکے ادارے سے کرایہ لینا

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: ایک شخص کا ذاتی گھر ہے، لیکن وہ اسے کسی اور کے نام پر ظاہر کر کے خود کو کرائے کے مکان کا رہائشی بتاتا ہے اور ادارے سے اس کا کرایہ لیتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟ اور اس طرح جو پیسے حاصل کیے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص اپنے ذاتی مکان کو دوسرے کا مکان ظاہر کر کے ادارے سے کرایہ وصول کرے تو یہ غلط بیانی، دھوکا دہی اور جعلسازی ہے، شرعاً و قانوناً اس کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا اس طرح حاصل کی جانے والی رقم بھی جائز نہیں ہے۔

اب تک جو رقم حاصل کی ہے، کسی بھی عنوان سے ادارے کو واپس کردی جائے۔ (ردّ المحتار،کتاب البیوع، باب البيع الفاسد، مطلب فيمن ورث مالا حراما، 5/ 99، ط: سعيد)

اقراء سے مزید