• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کی 15 ہزار سے زائد نفری سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کی 15 ہزار سے زائد نفری سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہے،کراچی میں 5 ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق معلومات تک رسائی کے قانون سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016کے تحت سندھ پولیس سے صوبے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں سندھ پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے 15ہزار کے قریب اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سندھ پولیس کی جانب فراہم کی گئی معلومات کے مطابق کراچی میں 5 ہزار 463پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔کراچی میں سیکورٹی ون کے 2028،سیکورٹی ٹو کے 2121 جبکہ ایس ایس یو کے 1314اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔حیدرآباد رینج میں 2855اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں جبکہ لاڑکانہ رینج میں 2226، شہید بے نظیر آباد رینج میں 1855، میرپور خاص رینج میں 571اور سکھر رینج میں1946پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید