• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض، ثاقب نثار میں قربتیں تھیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے، طلال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے فیض حمید اور ثاقب نثار میں قربتیں تھیں، جنرل فیض اکیلے نہیں تھے ، باقی اداروں کے لوگ اور سیاستدان بھی تھے،سب کا احتساب ہونا چاہئے، ر رؤف کلاسرا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عدلیہ اپنے سابق چیف جسٹس کو بلائے گی اور انکا احتساب کریگی، نواز لیگ کو لگتا ہے ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر لوگوں کو بھی لپیٹ دیا جائے، منیب فاروق نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ میں دو مہینے کا وقت رہ گیا ہے اس صورتحال میں وہ کیا احتساب کر پائیں گے، فیض حمید کا اگر 9مئی سے تعلق تھا تو ڈیڑھ سال کا انتظار کیوں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ فی الحال فیض حمید کو ان کا ادارہ ہینڈل کررہا ہے۔ سب کو پتا ہے کہ ثاقب نثار اور فیض حمید میں کتنی قربت تھی۔روز بات ہوتی تھی ہر فیصلہ مل جل کر کیا جاتا تھا۔ان فیصلوں کا پاکستان پر کیا اثر ہوا۔ 2017ء کے بعد پاکستان شدید بحران کا شکار ہوا۔ جنرل فیض اکیلے نہیں تھے ، باقی اداروں کے لوگ اور سیاستدان بھی تھے۔ہر ایک کا احتساب ہونا چاہئے۔یہ بھی لوگ کہا کرتے تھے کہ کبھی یہ گرفت میں نہیں ہوں گے لیکن گرفت ہوئی۔میرا فیصلہ جو ثاقب نثار نے کیا اس سے قبل جو پیغام رسانی ہوئی۔نواز شریف کے کیس میں ان کو جو نا اہل کیا گیا اور وزیر اعظم ہاؤس سے نکالا گیا۔
اہم خبریں سے مزید