• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے دو سیاسی بڑوں کی بیٹھک، مخدوم جمیل الزمان اور پیر پگارا میں رابطہ

ہالا(نامہ نگار)سندھ کے دو سیاسی بڑوں کی بیٹھک سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے درمیان رابطہ مخدوم ہاؤس زرائع کے مطابق دونوں روحانی گدی نشینوں کے سربراہوں نے بذریعہ ٹیلیفون ایک دوسرے کی طبعیت معلوم کی پیر پگارہ اور مخدوم جمیل الزمان نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا 

سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی لاقانونیت سمیت امن امان کی خراب صورتحال پر بات چیت ہوئی، سیاسی معاشی و ترقیاتی طور پیچھے رہنے والے صوبہ سندھ کے معاملات پر گفتگو ہوئی سندھ کی بہتری، خوشحالی کے لیے دونوں گدی نشینوں نے مشاورت کے بعد آئندہ کچھ روز میں دونوں روحانی پیشوائوں کے درمیان ملاقات کا امکان ہے، جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے درمیان ملاقات سے قبل سندھ کے دیگر ساتھیوں سے رابطہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید