• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوجائے گا‘ ڈی جی

سرگودھا(صباح نیوز) پاسپورٹ کا تمام بیک لاگ اکتوبر میں ختم ہو جائیگا‘روزانہ پاسپورٹ کی 70ہزار درخواستیں وصول ہو رہی ہیں‘ہماری پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت صرف 22 ہزار یومیہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جیپاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے سابق نائب صدر سرگودھا چیمبرمحمد حسن یوسف سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسن یوسف نے کہاکہ پاسپورٹ اجراء میں تاخیر سے تاجروں اور میں بڑی مشکلات پائی جارہی ہیںجس پر ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہاکہ بیک لاگ اکتوبر تک ختم ہوجائے گااور پاسپورٹ نارمل روٹین سے ملنے شروع ہوجائیں گے‘ چھٹی کے روز بھی پاسپورٹ پرنٹ کئے جائے رہے ہیں ‘24گھنٹے پاسپورٹ پرنٹ کرنے کا عمل جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید