• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل خان کی حمایت، بانی PTI نے عاطف اور جنید اکبر کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے سابق وزیر شکیل خان کی برطرفی اور ان کے الزامات سے متعلق امور کو صرف پارٹی کے اندرونی حلقوں تک محدود رکھنے کیلئے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے سابق صوبائی وزیرشکیل خان کے حق میں بیان بازی کرنے والے ارکان قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے،صوبائی حکومت کی عاطف اور جنید اکبر کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایت ، عمران کی معاملہ اندرونی طور پر حل کرنے کی ہدایت ، دونوں ممبران قومی اسمبلی کا رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کرنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید