• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبارک ثانی کیس فیصلہ، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسلامی نظریاتی کونسل نے سپر یم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کردی ۔ ان تحفظات کا اظہار گزشتہ روز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کے زیر صدارت منعقدہ کو نسل کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کونسل نے کرمینل نظرثانی پٹیشن نمبر 2/2024(مبارک ثانی کیس)کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں کونسل جلد تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کریگی۔ کونسل نے قرار دیا کہ مذکورہ فیصلے میں بہت سے پہلو ایسے ہیں جن کو علماء کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی احکام کے مطابق درست نہیں سمجھتی۔لہٰذا سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان اپنے فیصلہ مورخہ 24-07-2024پر دوبارہ از خود نظر ثانی فرمائیں اور تحفظات کو دور کریں۔
اہم خبریں سے مزید