• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 3400روپے اور چاندی کی قیمت میں160روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4642ڈالر سے بڑھ کر 4676 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3400 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 90 ہزار 362روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت2915روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی ہے،جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 160 روپے فی تولہ بڑھنے سے 7794 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید