کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ایندھن بحران کے سبب غریب ممالک434کھرب روپے کے بوجھ تلے دب گئے۔ لامتناہی قطاریں، خالی بٹوے، غریب ممالک درآمدات کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے غریب ترین ممالک، جو کل آبادی کا تقریباً ایک تہائی اور عالمی پیداوار کا پانچ فیصد سے بھی کم حصہ رکھتے ہیں، 434کھرب روپے (155ارب ڈالر) ایندھن کی درآمدات پر خرچ کر کے اقتصادی دباؤ میں مبتلا ہیں۔