کراچی (این این آئی)پاکستان ٹریول مارٹ 2026کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا، جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں، سفارتکاروں اور ٹریول انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعظم کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے مشترکہ طور پر ایونٹ کا افتتاح کیا، سردار یاسر الیاس خان کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے اہداف کا اعلان، تین روزہ نمائش میں 250سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی،ایونٹ میں ایوی ایشن، عالمی سیاحتی مقامات، ٹیکنالوجی، ہوٹلنگ اور سلام پاکستان پویلین سمیت مختلف شعبوں کے خصوصی اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔