اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج آپریشن 2026کے لیے اپنے 306افسران اور ملازمین پر مشتمل ’’سیزنل ڈیوٹی سٹاف‘‘ کی 4روزہ لازمی تربیت مکمل کر لی ،یہ خصوصی دستہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں ایک لاکھ 19ہزار پاکستانی عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے تعینات ہوگا۔ اس دستے میں گریڈ 19کے 9، گریڈ 18 کے 25اور گریڈ 1تا 17تک کے 272معاونین و فیلڈ سٹاف شامل ہے،کوآرڈینیٹر مکہ و خدام الحجاج ذوالفقار خان نے بتایا کہ جس طرح 870خدام الحجاج کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی۔