کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کےچیئر مین آفاق احمد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اورکہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ظالمانہ اقدام ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جب تک عدلیہ،بیروکریسی اور حکومت اپنی شاہانہ مراعات سے دستبردار نہیں ہوتی اور افواج پاکستان اپنے غیر دفاعی بجٹ میں نمایاں کمی نہیں کرتیں غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ظالمانہ اقدام ہے۔ آفاق احمدنے کہا کہ حکمران اربوں رو پے ہوائی جہاز خرید رہے ہیں،نام نہاد عوامی نمائندے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے بل اور اپنی جائیدادیں پوشیدہ رکھنے کے قانون پاس کررہے ہیں ِ،جومہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کے زخموں پر نمک مرچ چھڑکنے کے مترادف ہے۔