• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کے گریڈ 17 کے افسر محمد اصغر جنجوعہ کی بدانتظامی الزامات پر تنزلی، فیصل آباد میں تعینات گریڈ 17 کے ایڈمنسٹریٹو افسر محمد خالد فاروق الزامات سے بری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر کےگریڈ 17کے افسر محمد اصغر جنجوعہ کو بدانتظامی کے الزامات پر گریڈ 16میں تنزلی کی سزادی گئی ہےانہیں یہ سزا ایک سال کی مدت کےلیے دی گئی ،محمد اصغر جنجوعہ آر ٹی او گوجرانوالہ میں تعینات تھے اور 7نومبر 2025سے ملازمت سے معطل رہے اس سزاکے بعد انہیں ملازمت پر فوری بحال کر دیاگیا ہے۔ دریں اثناء ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ڈائر یکٹوریٹ آف انٹلی جنس و انوسٹی گیشن فیصل آباد میں تعینات گریڈ17کے ایڈمنسٹریٹو افسرمحمد خالد فاروق کے خلاف انکوائری مکمل ہونے پر الزامات سے بری کر دیا ہے ، انکوائری کےد وران ان پر لگائے جانے والےا لزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ علاوہ ازیں ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں مس امیمہ خان کو گریڈ 16میں بطور انسپکٹر تعینات کردیاگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید