راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر پنجاب برائے کمیونی کیشن اینڈ ورکس ملک صہیب برتھ اور صوبائی وزیر پنجاب برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مری میں ہال روڈ‘ ویو فورتھ روڈ‘ بینک روڈ‘ جھیکا گلی اور لوئر ٹوپہ روڈ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء کو مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ صوبائی وزراء نے حکام کو مری کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ملک صہیب برتھ نے کہا کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا۔بلال اکبر خان نے کہا کہ سیاحوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مری سیاحت کا مرکز ہے‘ ملک بھر سے سیاح سیرو تفریح کیلئے ملکہ کوہسار آتے ہیں۔ انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔