اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈین پولیس نے اونٹاریو میں ایک شخص کو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ شخص نے مبینہ طور پر ایک آن لائن وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وزیر اعظم کا ساتھ دے کر ملزم کے منصوبے میں مداخلت کرنے والے پولیس اہلکار وں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اس سے قبل پولیس نے البرٹا کے 2افراد کو ٹروڈو اور دیگر کینیڈین سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ ماہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد کینیڈا کے وزیر برائے تحفظ عامہ ڈومینک لیبلانک نے کہا تھا کہ کینیڈا کے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار زیادہ چوکس ہو گئے ہیں۔ امریکا میں بھی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو اسی طرح دھمکیاں دینے والے شخص پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔