• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہے ،شیر علی آفریدی

پشاور ( وقائع نگار) ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کہاہے کہ صوابی جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہے یہ جلسہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کی نوید ہے،صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیں پاکستانی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ اب بھی بانی تحریک انصاف کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
پشاور سے مزید