• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، الحرم ٹاؤن کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

پشاور (لیڈی پوٹر)الحرم ماڈل ٹاؤن رنگ روڈ پشاور میں تین دن سے پانی کیتین دن سے پانی ناپید ہے اور اکثر اس طرح کی صورتحال رہتی ہے لہذا علاقہ مکین نقل مکانی،گھر اور پراپرٹی بیچنے پر مجبور ہوگئے ہے تفصیلات کے مطابق الحرم ماڈل ٹاؤن میں تین دن سے ٹیوب ویل بند پڑا ہے رہائشی پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہے مساجد اور گھروں میں وضو تک کےلئے پانی نہیں ہے ذیادہ تر مکین نقل مکانی کرکے رشتہ داروں ،آبائی گاؤں منتقل ہوچکے ہے جبکہ دور دراز کے رہنے والے ٹینکرز اور بالٹیوں کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہے جب کہ اس مسلے پر الحرم ٹاون انتظامیہ کا موقف ہے کہ 30 فیصد لوگ پانی کا بل جمع نہیں کرتے اس وجہ سے ٹیوب ویل نہیں چلاتے مقامی لوگوں نے کہا کہ جو بل نہیں دیتے اس کے پانی کا کنکشن کاٹ دیں جرمانے لگائے مگر اس کی سزا پورے ٹاون کو دینا ظلم ہے ،انہوں نے وزیر اعلی علی آمین گنڈا پور، ٹاؤن تھری ناظم حاجی صفت اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے اپیل کی کہ ٹاون انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے الحرم ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کو اس ظلم انتظامیہ سے نجات دلائی جائے
پشاور سے مزید