پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خدمت خلق کی مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کا مقصد شہر میں جاری خدمت خلق کے کاموں کا جائزہ لینا اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کرنا تھا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ان کی خدمات کو سراہتےہوئے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں معاشرتی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کے تعاون سے ہی ہم اپنے شہر کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔اجلاس میں شرکاء نے اپنے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ مختلف تنظیموں نے نئے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے رہنمائی اور تعاون کی درخواست کی۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر شہر میں مختلف فلاحی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا