پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر بلین ٹری پلس شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں مہم کی کامیابی کے لیے طلبہ کو براہ راست شامل کیا جائے گا اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے فوری بعد دورے کئے جائیں گے اور طلبہ کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے دورے کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طلبہ اور نوجوانوں کو بلین ٹری پلس شجر کاری مہم میں شامل کرنے اور ان کے ذریعے مہم کو کامیاب بنانے کی غرض سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان کے ہمراہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا