• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کی بے لگام وارداتیں،درجنوں شہری موبائل فونز نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 2 رکشوں 31موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ، 15افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل اور رقم چھین لی گئی۔ اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی گئی ،جب کہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل اور تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیاگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی 4 اوررابری کی 5 وارداتیں ہوئیں ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں محمد متین کی شاپ سے 2نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پر 60ہزارروپے، لیپ ٹاپ اور3 موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر2خواتین سے دوموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال کے قریب3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرسید صہیب اور اس کے دوستوں سےموٹر سائیکل اور 4 موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ایاز احمد سے 2موبائل اور ساڑھے 22ہزار روپے ،صادق آباد میں 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرشاہ میر کاموبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ شالے ویلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پراظہر حسین کاپرس اور موبائل،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ریاض آباد میں محسن الطاف کے سٹور میں ایک نامعلوم مسلح نوجوان داخل ہواجو گن پوائنٹ پر 2 موبائل اور ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر یعقوب خا ن سے موبائل اور6ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں2موٹرسائیکل سوار اسامہ علی سے گن پوائنٹ پر موبائل ،13ہزار روپے اورسامان مالیتی ایک ہزارروپے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیومورگاہ میں 3موٹرسائیکل سوار سرد ار زبیر احمد کی دکان سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نواب آباد میں 3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر کاشف محمود سے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔کمیٹی چوک میں دوران سفر ثمینہ سجاد کے پرس میں سے 60ہزار روپے ،دبئی پلازہ میں محمد یٰسین کے 2 موبائل،غوثیہ چوک میں محمد اسلم کی آئس کریم مشین مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،صادق آباد میں فہد محمود کے گھر سے 2 موبائل، مبارک حسین کے گھر سے الیکٹرک جوسر و دیگر اشیاء ، فرحت یاسمین کے آم کے ڈبے، ہاسٹل کے کمرے کاتالہ توڑ کر محمد جواد کے 2 لیپ ٹاپ ،بنک روڈ پر اسامہ سکندر کے کیری ڈبہ سے سونا مالیتی ایک لاکھ روپے ،الہ آباد میں حبیب الرحمان کے گھر سے 2لاکھ 79ہزار600روپے اورسونا مالیتی 15لاکھ روپے ،چاکرہ میں فوادخان کی سائیکل ، گلریزمیں عمران خان کی رقم 20لاکھ25ہزارروپے سامان مالیتی50ہزار روپے ،ڈھوک چودھریاں میں محمد دانش ظفر کی دکان سےتالے توڑ کر 3 موبائل اور ایک لاکھ 60ہزارروپے ، اڈیالہ روڈ پر محمود اختر کا سریا اور گھریلو اشیا ء مالیتی 5لاکھ روپے، فیز8میں محمد سلیم کے گھر سے 3موبائل ، سونے کی انگوٹھی ، پرفیومز مالیتی6لاکھ روپے ،فیز8میں زاہدہ نقوی کے گھر سے سونا 15تولے اور700ڈالر چوری کرلئے گئے ۔ تھانہ بنی کو محمد شاہد خان نے بتایاکہ باغ سرداراں میں میرا کارخانہ کچھ ٹائم سے بند ہے۔ میں کارخانے میں آیا تو معلوم ہوا کہ طارق 10نامعلوم ملزموں کے ہمراہ آیا اور تالے توڑ کر پریس مشین مالیتی 6لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا۔
اسلام آباد سے مزید