• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس حکام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اردل روم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے ٹرانسفرو پوسٹنگ سمیت دیگر سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے رکھے۔ حل طلب مسائل پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے جبکہ باقی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ پولیس کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ انکے مورال کو بھی بلند کرناہے۔
اسلام آباد سے مزید