• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عدلیہ برطانیہ کے ججوں سے سیکھ سکتی ہے کہ فسادیوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے، زاہد ملک

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی عدلیہ برطانیہ کے ججوں سے سیکھ سکتی ہے کہ فسادیوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے اگر ”گاڈفادر“ اور ”سسلین مافیا“ کے الفاظ فیصلوں میں استعمال ہوسکتے ہیں تو برطانوی ججوں کا انصاف کرنے کا رویہ کیوں نقل نہیں ہوسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی جج نے 18 سال کے لڑکے کی ضمانت اس لئے منسوخ کردی کہ وہ فساد کی جگہ پر کیوں موجود تھا۔ فسادات کے اگلے دِن سے ہی برطانیہ کی عدالتوں نے فسادیوں کو سزائیں دینا شروع کردیں۔ پاکستان میں 9 مئی کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا، وڈیوز، اعترافی بیانات سب قانون کی نظر سے اوجھل ہیں یہاں فسادیوں کے سرغنہ نے 9 مئی کا اعتراف کرلیا لیکن خاموشی طاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید