اسلام آباد (جنگ نیوز) انجمن اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے پی کے صدر چن زیب عباسی نے کہا ہے کہ 18دسمبر 1971ء کو سقوط ڈھاکہ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم اور بھارتی جنرل کے متکبرانہ دعویٰ کہ ہم نے دو قومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہےکو اللہ رب العزت نے حسینہ واجد سے بنگلہ دیشی عوام کو چھٹکارا دلا کر غلط ثابت کر دیا۔ دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ حسینہ واجد کو نہ امریکا پناہ دے رہا ہے اور نہ برطانیہ پناہ دینے پر تیار ہے اور وہ اپنے پروردہ بھارت کے خفیہ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کو قوم جشن آزادی جوش و خروش سے منائے گی اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ون ویلنگ اور آتش بازی سے اجتناب کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔