• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کی تلاش کا عمل شروع

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت شہری ہوا بازی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں منقسم ہونے کے بعد نئی تشکیل شدہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے سربرا کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ایوی ایشن نے ماہر اور قابل افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواست کنندہ کی حد عمر 57برس اور متعلق شعبوں میں 25برس کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواستیں پرائیویٹ سیکٹر سے اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد بھی دے سکتے ہیں۔ منتخب فرد کو بھاری مشاہرے اور مراعات کی پیشکش کی جائے گی۔ تعیناتی تین برس کے لیے کی جائے گی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ26 جولائی ہے۔